حارث شاہین ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے

دونوں بالرز نے مجموعی طور پر 20 اوورز میں 175 رنز لٹائے

دونوں بالرز نے مجموعی طور پر 20 اوورز میں 175 رنز لٹائے (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 جبکہ حارث روف نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز نے ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 401 رنز بنائے۔
Load Next Story