اروند کیجریوال نے دلی کی وزارت اعلیٰ سے استعفی دینے پر عوام سے معافی مانگ لی
ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہے، استعفی نہ دے کر عوام کی بہتر خدمت کر سکتے تھے، اروند کیجریوال
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نئی دلی کی وزارت اعلیٰ کی نشست سے استعفیٰ دینے کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ دلی سے وزارت اعلیٰ کی نشست سے استعفی دینے کی وجہ سے عوام ان سے ناراض ہو گئی تھی، ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہے، استعفی نہ دے کر عوام کی بہتر خدمت کر سکتے تھے، استعفی دینے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ پارٹی نے دلی میں انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کے لئے ہم عوام کے پاس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عام انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ چاہتے تھے اس لئے دلی کی وزارت اعلی سے استعفی دیا لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
واضح رہے کہ حال ہیں میں بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا کی 543 میں سے صرف 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ دلی میں انھیں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اروندر کیجری وال نے گزشتہ سال دسمبر میں نئی دلی کے وزیر اعلی کا حلف اٹھایا تھا لیکن صرف 49 روز کے بعد 14 فروری کو اپنے عہدے استعفی دے دیا تھا۔