عمران خان اپنا سسرالی ایجنڈا ساتھ لے کر چل رہے ہیں رانا ثنا اللہ
تمام جماعتیں موجودہ صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہیں لیکن تحریک انصاف اشتعال پیدا کرری ہے، راناثنااللہ
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنا سسرالی ایجنڈا ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ہر روز وہ اپنا پینترہ بدلتی ہے، اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور محب وطن لوگ اداروں کے درمیان تناؤ کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کی جماعت اس معاملے میں اشتعال پیدا کرری ہے اور یہ ایجنڈا ملک دشمن عناصر کا ہی ہوسکتا ہے کسی محب وطن کا نہیں، ہوسکتا ہے عمران خا ن سسرالی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا وہ کردار ادا نہیں کررہا جو اسے کرنا چاہئے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے پر توہین مذہب اور غداری کے الزامات لگانے کے بجائے ملک کو درپیش چیلنجز اور بھارت و افغان انتخابات سمیت خطے کی بدلتی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہ کریں، اداروں کو اس طرح باہم دست و گریبان کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔
پیمرا کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پیمرا کے پرائیوٹ ارکان نے صرف تماشا لگانے کی کوشش کی، پیمرا اتھارٹی کے تمام 12 ممبران حکومت کے نامزد کردہ ہیں صرف 3 پرائیویٹ ممبر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جب کہ پیمرا ترجمان نے ان 3 اراکین کی رائے سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔