دہشتگرد سیکیورٹی اداروں اور عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں الطاف حسین

عوام ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو اپنے عزم سے ناکام بنادیں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 21, 2014
عوام ماضی میں بھی اپنے ملک کے محافظوں کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سیکیورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، وہ ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سیکورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام ماضی میں بھی اپنے ملک کے محافظوں کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردانہ کارروائیوں سے خوف زدہ نہ ہوں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو اپنے عزم سے ناکام بنادیں۔

الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے احکامات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |