کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ہلکی خنکی

اتوار کو شہر کی فضا میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان


ویب ڈیسک November 04, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار اور ہلکی خنکی چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کاٹھور، گلشن معمار، اسکیم 33، گلشن حدید، نارتھ کراچی، کوئٹہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں ہلکی خنکی بھی چھا گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز فجا میں دھند چھانے اور حد نگاہ متاثر ہونے کی پیش گئی کی ہے جبکہ بتایا ہے کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو ڈگری کمی سے 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہا،سمندری ہواوں کی بندش اورشمال مغربی(بلوچستان)کی ہوائیں چلنے کے سبب دوپہرکے وقت حدت رہی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،آج شہر کی فضاؤں پردھند چھاسکتی ہے،جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

ہفتے کو شہر کے مضافاتی علاقوں اسکیم 33، گلشن معماراورگڈاپ ٹاون میں لوکل ڈیولپمنٹ کے تحت ہلکی بارش اورپھوارہوئی، ہفتے کودیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 38.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں