جنون کے شہرہ آفاق گانے ’سیوونی‘ پر عاطف اسلم کی پرفارمنس نے دھوم مچادی

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح گلوکار کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی میوزک بینڈ جنون کے شہرہ آفاق گانے 'سیوونی' پر عاطف اسلم کی پرفارمنس نے دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پاکستان کے نامور گلوکار 1997 کے گانے پر اپنے مخصوص انداز میں پرفارمنس پیش کررہے ہیں۔

آئیکونک سانگ پر عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز نے مزید خوبصورتی پیدا کردی اور حاضرین اس گانے کو سن کر جھوم اٹھے۔








View this post on Instagram


A post shared by Desi Junction (@desijunctionmedia)






گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔
Load Next Story