واٹس ایپ جلد ہی متبادل پروفائل تصویر کا فیچر متعارف کرائے گا
فیچر کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر کرنا ہے
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد صارفین اپنی پروفائل پر متبادل تصاویر لگا سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر کرنا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق متبادل تصاویر چننے کا آپشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر کرے گا۔ فی الحال صارفین اپنی پروفائل تصویر کے حوالے سے چار آپشنز کا ہی انتخاب کرسکتے ہیں جن میں 'ہر کوئی'، 'صرف کانٹیکٹس'، 'کانٹیکٹس کے علاوہ' اور 'کوئی نہیں' شامل ہوتے ہیں۔
تاہم، اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پروفائل پر متبادل تصویر اور نام رکھ سکیں گے اور ان کے پاس اس بات کا اختیار ہوگا کہ کون ان کی پروفائل دیکھ سکے اور کون نہیں۔
واضح رہے یہ فیچر اپنی آزمائشی مراحل میں ہے اور فی الوقت بیٹا صارفین کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ میں ایونٹ کو منظم کرنے کے لیے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایونٹ کو ایپ کے ساتھ براہ راست تشکیل دے سکیں گے اور کو آرڈینیٹ کرسکیں گے۔