9 مئی مقدمات شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں گوجرانوالہ پولیس نے 9 مئی مقدمات کے حوالے سے تفتیش کی


Staff Reporter November 04, 2023
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ایک گھنٹے تفتیش کی۔

پولیس نے سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی، عمران خان اور شاہ محمود کا تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون سے انکار

پولیس آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی پنجاب کی تین اضلاع کی پولیس کو شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں