بین الاقوامی جوتا ساز کمپنی امریکی گلوکارہ پیرس ہلٹن کیخلاف عدالت پہنچ گئی

اینتے بی فٹ ویئر گروپ نے گلوکارہ پیرس ہلٹن کے خلاف 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے


ویب ڈیسک May 21, 2014
گلوکارہ نے بھی کمپنی کے خلاف معاہدے کی رقم کے 10 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکا کی بین الاقوامی جوتا ساز کمپنی نے مشہور گلوکارہ پیرس ہلٹن کے خلاف 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق اینتے بی فٹ ویئر گروپ نے گلوکارہ پیرس ہلٹن پر 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ نے ان کی کمپنی کی مصنوعات کی مشہوری کے لئے معاہدہ کیا لیکن سوشل میڈیا پر حریف فٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی مشہوری کی۔ دوسری جانب گلوکارہ نے بھی کمپنی کے خلاف معاہدے کی رقم کے 10 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔


واضح رہے کہ گلوکارہ پیرس ہلٹن اور اینتی بے فٹ ویئر گروپ کے درمیان 2007 میں مصنوعات کی مشہوری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا جو اس سال کے آخر میں ختم ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں