نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس فخر کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان کی عمدہ کارکردگی پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اوپنر فخر زمان کی عمدہ کارکردگی پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
ترجمان بی سی بی کے مطابق میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے فخر زمان کو فون کرکے میچ وننگ پرفارمنس پر مبارکباد دیتے ہوئےان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی پرفارمنس پر پوری قوم کو فخر ہے، اوپنر کی لاجواب بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کے خلاف اسی جذبے اور جوش کی ضرورت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی
ذکا اشرف کے مطابق امید ہے کہ پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم میں انگلینڈ کو بھی شکست دینے کی اہلیت ہے۔