کچرا کنڈی سے شیشے کی بوتلوں میں بند 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

ایم ایل او کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر ہی کچھ کہا جا سکتا ہے، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کررہے ہیں، پولیس

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جنھیں شیشے کی بوتلوں سے بند کیا ہوا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں قمر کیانی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک K فاروق اعظم مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نوازئیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ شیشے کی 3 بوتلوں میں بند لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔


انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں کو کیمیکل میں محفوظ کیا گیا ہے تاہم ایم ایل او کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رہی ہے اور وقوعہ کے قریب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کا پتا چل سکے 3 نوزائیدہ بچوں کی بوتلوں میں بند لاشیں کون پھینک کر فرار ہوا ہے۔
Load Next Story