دہلی کی فضائی آلودگی سری لنکا کا بھی پریکٹس سیشن منسوخ

ایک روز قبل بنگلہ دیش نے بھی اسی وجہ سے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مشقیں نہیں کی تھیں

ایک روز قبل بنگلہ دیش نے بھی اسی وجہ سے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مشقیں نہیں کی تھیں۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

سری لنکا نے بھی دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا نے بھی پریکٹس سیشن منسوخ کردیا، ایک روز قبل بنگلہ دیش نے بھی اسی وجہ سے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مشقیں نہیں کی تھیں۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آلودگی سے پریشان انگلش کرکٹرز انہیلر استعمال کرنے لگے

میونسپل کمیٹی کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ وہاں پر آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔

بھارتی دارلحکومت میں ہوا کا خراب معیار خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اسی شہر میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ پیر کو ہوگا۔
Load Next Story