شاہ رخ خان کا ASK SRK سیشن سے متعلق اہم انکشاف
شاہ رخ خان کی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے "ASK SRK" کے سوشل میڈیا سیشن سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی آنے والی فلم "ڈنکی" کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کے ہمراہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں اداکار کے مداح بھی موجود تھے۔
اس تقریب میں شاہ رخ خان نے ناصرف اپنی فلم "ڈنکی" کے حوالے سے بات کی بلکہ اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہونے والے سیشنز "ASK SRK" کے بارے میں بھی بات کی۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی "ڈنکی" ریلیز سے قبل متنازع، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی
شاہ رخ خان نے کہا کہ "بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ایکس پر سیشن "ASK SRK" میں مداحوں کے سوالوں کے جواب کون دیتا ہے"۔
اداکار نے کہا کہ "سوشل میڈیا پر جب مداحوں کی سوالوں کی بات آتی ہے تو میں خود اپنے تمام مداحوں کو جواب دیتا ہوں، میں سیشن "ASK SRK" پر مداحوں کو جو بھی ردعمل دیتا ہوں، وہ میں خود لکھتا ہوں"۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ "جب میرے کسی پراجیکٹ یا فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کرنی ہوتی ہے تو اُس کے لیے اپنی ٹیم کی مدد لیتا ہوں اور زیادہ تر کام سے متعلق پوسٹس میری ٹیم ہی کرتی ہے"۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ کی پہلی تصویر وائرل
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں "پٹھان" اور "جوان" کے بعد اب اُن کی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن فلمسازوں نے "ڈنکی" کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا جسے خوب مقبولیت ملی، فلم "ڈنکی" ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی" کا ٹیزر ریلیز
فلم "ڈنکی" 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی" ہالی ووڈ فلم "Desierto" کا چربہ ہے۔