کدو جیسی شکل کیساتھ ایشوریا رائے بہت خوبصورت خاتون ہیں ریچا چڈھا
ریچا چڈھا نے فلم ’فکرے 3‘ میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کیا تھا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ اور سابقہ مِس یونیورس ایشوریا رائے بچن کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
فلم 'فکرے 3' کی اداکارہ ریچا چڈھا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن پر ہونے والی تنقید پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو ریچا چڈھا سے ایشوریا رائے کے فیشن ویک لُک پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ "لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں"۔
ریچا چڈھا نے کہا کہ "کدو جیسی شکل (ناقدین ایشوریا رائے کی شکل کو کہتے ہیں) کے ساتھ ایشوریا رائے بھارت کی تاریخ کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں"۔
اداکارہ نے کہا کہ "ایشوریا رائے ایک بہت ہی مہربان اور نرم مزاج خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی کسی کے خلاف کچھ نہیں بولا اور نہ ہی کبھی کسی تنازع کا شکار ہوگئیں"۔
اُنہوں نے کہا کہ " میں بھی اپنے کیریئر کی شروعات میں ناقدین کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھی، مجھے بُرا لگتا تھا کہ لوگ مجھ پر تنقید کیوں کررہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے"۔
مزید پڑھیں: ایشوریا رائے کی سالگرہ پر ابھیشیک سمیت پوری بچن فیملی غائب
ریچا چڈھا نے مزید کہا کہ "اب اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو میں یہی کہتی ہوں کہ بولنے دو، تنقید کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہے کیونکہ تنقید کرنا فضول لوگوں کا کام ہے، اُن پر توجہ ہی نہ دیں"۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریچا چڈھا نے فلم 'فکرے 3' میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ اب سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرا منڈی' اور انوبھو سنہا کی 'ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے' میں بھی نظر آئیں گی۔