پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے گنگولی کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیا

سابق بھارتی کپتان پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کی امیدیں کرنے لگے


ویب ڈیسک November 05, 2023
سابق بھارتی کپتان پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کی امیدیں کرنے لگے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کم بیک نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو بھی یوٹرن لینے پر مجبور کردیا۔

میگا ایونٹ میں بھارت کے بدترین ہار کے بعد پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں کم بیک مشکل قرار دینے والے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کولکتہ ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت سیمی فائنل کی امید کرنے لگے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں [کولکتہ کے ایڈن گارڈنز ] میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے کیونکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے بڑا مقابلہ کوئی نہیں ہوسکتا"۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف فتح؛ بھارتی صحافی نے پاکستان کو ''سیمی فائنل'' کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

قبل ازیں بھارت کے ہاتھوں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شکست کے بعد سابق کرکٹر سارو گنگولی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے، گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ''پروٹین کی بھی کمی نہیں، جذبہ بھی ہے''

پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ؛ بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے''

سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں، لیکن اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں