غزہ میں اسرائیل کے میجر سمیت مزید 4 فوجی ہلاک

7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی


ویب ڈیسک November 05, 2023
7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی

اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے شمالی غزہ میں جاری لڑائی میں اپنے مزید 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر یہودا نتن کوہن، ماسٹر سارجنٹ لیور آرازی ، اسٹاف سارجنٹ گیلاد نیہمیا نطزان اور اسٹاف سارجنٹ یونادو راز شامل ہیں۔

اس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک فوجیوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ مزید برآں غزہ میں الگ الگ جھڑپوں میں دیگر 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں