غزہ میں مہاجرین کیمپ پر اسرائیلی بمباری خواتین اور بچوں سمیت 51 شہید

غزہ میں اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ لاشوں اور شدید زخمیوں سے بھر گیا


ویب ڈیسک November 05, 2023
غزہ میں اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ لاشوں اور شدید زخمیوں سے بھر گیا

غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 51 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے گھر تباہ ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے المغازی کیمپ میں سمعان خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا فرش لاشوں اور شدید زخمیوں سے بھرا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی اور زمینی حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 9500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,900 بچے اور 2,509 خواتین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |