مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے مقدمے میں 3 سال قید کی سزا
عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے ساتھ ان کے 2 بیٹوں کو بھی 4،4 برس قید اور 30 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے
مصر کی عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے الزام میں 3 جب کہ ان کے دونوں بیٹوں کو 4،4 برس قید اور 30 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال، ملکی خزانے میں خرد برد اور ناجائز ذرائع سے آمدنی بڑھانے کے کئی مقدمات کا سامنا ہے اس نوعیت کے ایک مقدمے میں سابق مصری صدر کو 3 جبکہ ان کے دو بیٹوں علا مبارک اور جمال مبارک کو 4،4 برس قید اور 30 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے انہیں خرد برد کئے گئے ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کو عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہوگا۔
واضح رہے کہ حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کے خلاف کرپشن کے کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔ انہیں سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے استعمال پر عمر کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم گزشتہ برس ایک عدالت نے انہیں رہا کردیا تھا جب سے وہ اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔