دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی

گزشتہ روز آسٹریلیا نے انہیں 33 رنز سے شکست دی تھی

گزشتہ روز آسٹریلیا نے انہیں 33 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے شکست کا مزہ چھکنے کے بعد دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیکر باضابطہ طور پر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

انگلیںڈ کی دعوت پر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب انگلش شیر محض 49 ویں اوور میں 253 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

دفاعی چیمپئین کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست تھی، اس سے قبل انگلینڈ واحد میچ بنگلادیش کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوسکا۔

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے ابتک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 6 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
Load Next Story