بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک اہلکار نے خودکشی کرلی


ویب ڈیسک November 05, 2023
بھارت میں نیوی اہلکار ہیلی کاپٹر حادثے اور برّی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کوچی میں انڈین نیول اسٹیشن پر مرمت کے بعد جانچ پڑتال کے دوران ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

اس حادثے میں بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار یوگیندرا سنگھ کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ جو بھارتی بحریہ کے مشاق ایئرمینز میں سب سے نمایاں تھے۔ ان کی ہلاکت پر انڈین نیوی نے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی فوج کے مگ طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے حادثات میں سالانہ درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث بھارتی فوج کے پائلٹس نے طیارے اور ہیلی کاپٹرز اُڑانے سے احتجاجاً انکار بھی کردیا تھا۔

دوسرے واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار نے دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔ خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج میں سینیئرز کے نامناسب رویوں، ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔ صرف مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں