خیبر پختونخوا عام انتخابات میں ڈیوٹی دینے کیلیے خواتین اساتذہ کی فہرست تیار

محکمہ تعلیم نے اسٹاف تیار کرنے کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا


ویب ڈیسک November 05, 2023
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی فہرست تیار کرلی گئی۔

محکمہ تعلیم نے اسٹاف تیار کرنے کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ عام انتخابات عنقریب منعقد ہوں گے جس کے لیے شہر کے چاروں ٹاونز کے اسکولوں کی اساتذہ کی فہرست تیار ہے۔

اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہے، متعلقہ ایجوکیشن افسران فہرست کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کر دیں۔ تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں