معروف امریکی ماڈل کورٹنی کارڈیشین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

گزشتہ سال کورٹنی کارڈیشین نے امریکی موسیقار ٹریوس بارکر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک November 05, 2023
امریکی ماڈل کورٹنی کارڈیشین کے پہلے شوہر سے ان کے تین بچے ہیں : فوٹو ویب ڈیسک

معروف امریکی ماڈل کورٹنی کارڈیشین کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی موسیقار ٹریوس بارکر کے ساتھ دوسری شادی کے بعد امریکی ماڈل کورٹنی کارڈیشین کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس جوڑے نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر اپنے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی ہے، تاہم مداح اُن کے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

ماڈل کورٹنی کارڈیشین نے جون میں ایک کنسرٹ میں اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جبکہ ستمبر میں، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ "مجھے حمل کے دوران طبی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے میری سرجری ہوئی"۔

kk1

اس موقع پر اُنہوں نے اپنے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں اپنے ناقابلِ یقین ڈاکٹروں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جنہوں نے میرے بچے کی جان بچائی"۔

اُنہوں نے اپنے شوہر ٹریوس بارکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ "میں اپنے شوہر کی بھی بہت زیادہ شکر گزار ہوں جو اسپتال میں میرے ساتھ رہے اور سرجری کے بعد بھی میری دیکھ بھال کرتے رہے"۔

امریکی ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اُن تمام ماوْں کے حوصلے اور ہمت کو بھی سراہا جو زچگی کے عمل سے گزرچکی ہیں۔


مزید پڑھیں: معروف امریکی ماڈل کورٹنی کارداشیان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی


واضح رہے کہ گزشتتہ سال امریکی ماڈل کورٹنی کارڈیشین نے معروف امریکی موسیقار ٹریوس بارکر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی کا یہ پہلا بچہ ہے جبکہ پہلے شوہر سے ان کے تین بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں