امت مسلمہ کا فرض ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے اسماعیل ہانیہ

امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے، سربراہ حماس


ویب ڈیسک November 05, 2023
امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے، سربراہ حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

 

امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں