ایران مں منشیات بحالی مرکز میں آگ بھڑک اُٹھی 27 افراد ہلاک

منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی کے وقت 40 مریض موجود تھے

ایران میں منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی میں 27 ہلاک اور 12 زخمی، فوٹو: فائل

ایران میں منشیات بحالی کے مرکز میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں واقع ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جہاں 40 افراد زیر علاج تھے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آس پاس دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
Load Next Story