ایران مں منشیات بحالی مرکز میں آگ بھڑک اُٹھی 27 افراد ہلاک
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں واقع ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جہاں 40 افراد زیر علاج تھے۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آس پاس دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
تصاویری از آتشسوزی کمپ ترک اعتیاد در شهرستان لنگرود که ۲۶ فوتی و ۱۸ مصدوم برجای گذاشت
خوفناک آتشزدگی جس طبی مرکز میں ہوئی وہاں منشیات کے عادی افراد کو علاج کے غرض رکھا جاتا تھا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے میں 27 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
امدادی کاموں کے دوران 12 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آتشزدگی کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔