مصباح الحق نے عمر اکمل کی طرح گاڑی پارک کے معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا

مصباح الحق گاڑی باہر ہی پارک کر کے اسٹیڈیم چلے گئے


ویب ڈیسک May 21, 2014
مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے انہیں گاڑی پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں لے جانے سے روک دیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عمر اکمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھی گاڑی پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر لے جانے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصباح الحق ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی گاڑی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے انہیں گاڑی پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں لے جانے سے روک دیا، تاہم مصباح الحق کے عمر اکمل کے ردعمل کے برعکس اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے گاڑی باہر ہی پارک کی اور اسٹیڈیم میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی گاڑی کو بھی اسٹیڈیم کے اندرجانے سے روک دیا گیا تھا جس پر گارڈ اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں