کراچی کھمبے سے بندھے چورکوساتھی ڈاکو چھڑا لے گئے ویڈیو وائرل

گھر میں چوری کرنے پر لوگوں نے چور کو پکڑ کر گلی میں بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا تھا

فوٹو: اسکرین گریب

شہرقائد میں چور اور ڈاکوؤں کا انوکھا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، عوام نے چور کو پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا جسے اسلحے کے زور پر اس کے ساتھی ڈاکو چھڑا کر لے گئے۔

ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کے اندر چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملوث چور کو لوگوں نے پکڑ کر گھر کے باہر بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا تھا۔

اسی اثنا میں واردات کی نیت سے گھومنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے چور ساتھی کو پہچان لیا اور اسلحے کے زور پر کھمبے سے بندھے چور کو چھڑا کر لے گئے، جبکہ گلی میں لوگوں کی آمدورفت بھی جاری تھی۔




سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈاکوؤں کی یہ پوری کارروائی محفوظ ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 
Load Next Story