ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار
نامعلوم دہشت گردوں نے سرشام بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانہ کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے سرشام بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، حملے میں سپاہی میرسلیم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس چوکی کے جوانوں کے جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔