وزیراعلی خیبرپختونخوا کا گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگانے پر وزیراعظم کو شکایتی خط

حکومت پنجاب نے گندم کی صوبے میں منتقلی روکنے کے لئے چوکیاں قائم کردیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے، پرویز خٹک


ویب ڈیسک May 21, 2014
پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے باعث صوبے کو عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگائے جانے پر وزیراعظم کو شکایتی خط لکھ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پرویز خٹک نے پنجاب سے خیبرپختونخوا منتقل کی جانے والی گندم کی نقل وحمل پرپابندی لگانے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو شکایتی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے باعث صوبے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پابندی کے نتیجے میں صوبہ گندم کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی صوبے میں منتقلی روکنے کے لئے چوکیاں قائم کردی ہیں اور پابندی کے باعث رواں فصل خریف اور ربیع کے لیے خیبر پختونخوا کو ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کا حصول مشکل ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں