گلشن اقبال کے رہائشی اپارٹمنٹ سے دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد
پولیس نے خودکشی سمیت دیگر پہلووں سے تفتیش شروع کردی
گلشن اقبال کے رہائشی اپارٹمنٹ سے دو بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنے کے بعد لاش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ اوشعور بنگش نے بتایاکہ خاتون کی شناخت 38سالہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفیہ ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں تھی۔ متوفی کے شوہر نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا کہ میں کام پر گیا ہوا تھا کافی دیر تک بچوں نے گھر کے دروزاے پر دستک دی جب دروزاہ نہیں کھولا تو میرا 15 سالہ بیٹا اور 11 سالہ بیٹی اپارٹمنٹ کے چوکیدار کے پاس گئے اور بتایا کہ میری والدہ دروزاہ نہیں کھول رہی ہے۔
جس پرچوکیدارانکے ساتھ فلیٹ پر گیا اس نے بھی دستک دی لیکن دروزاہ نہیں کھولا تو بچوں نےچوکیدار کو بولا کہ دروازہ توڑ دے چوکیدار نے دروازہ توڑا اور اندر گئے تو متوفیہ کوثر کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد اور بھائیوں کے درمیان پنجاب میں کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھی شبہ ہے کہ خاتون نے خودکشی کی تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔