نادرا 18000 سے زائد جعلی شناختی کارڈ کی نشاندہی اور تنسیخ

جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کا باعث، تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بھی تشکیل

مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

اب تک 18000 سے زائد جعلی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے۔

نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے 18000 سے زائد جعلی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجرا کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے غیرملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دینے والے دو ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق مختلف بیرونی عوامل مثلاً جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں۔ اندرونی عوامل مثلاً مالی فوائد کے لیے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات اس مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا اور ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں بھی دی گئیں۔
Load Next Story