بھارت اور آئی سی سی نے ورلڈ کپ فِکس کیا ہوا ہے حریم شاہ کا دعویٰ

بھارت دنیا کو بیوقوف سمجھتا ہے، حریم شاہ


ویب ڈیسک November 06, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر "فِکسر"لکھا ہوا تھا۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1721189479031955791

حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں"۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے"۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت نے جنوبی افریقا کو 243رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا

حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

دوسری جانب ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی بیٹر اور ' لٹل ماسٹر ' سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پروٹیز کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔