اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم ڈی جی نادرا کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

مفرور ملزمان کی شناخت فراہمی تک کارڈز کیسے بلاک کیے جائینگے؟ درخواست میں مؤقف، عدالت کی آئی جی سندھ سے رابطے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر November 06, 2023
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق ڈی جی نادرا کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

ہائیکورٹ میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے حوالے سے ڈی جی نادرا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں نادرا کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، جب تک مفرور ملزمان کی شناخت فراہم نہیں کریں گے تو نادرا کیسے بلاک کرے گا۔

عدالت نے نادرا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ریکارڈ کے حصول کے لیے آئی جی سندھ کے پاس جائیں، ہمارے پاس کیا لینے آئے ہیں۔ کیس پہلے سے 24 نومبر کو لگا ہوا ہے۔ آئی جی سندھ سے ملیں اور ریکارڈ کا تبادلہ کریں۔

عدالت نے ڈی جی نادرا کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈبلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |