گوادر میں اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی 1788 کلو منشیات برآمد
منشیات پر افغانستان کی مہریں ثبت ہیں، جھونپڑیوں اور پہاڑوں میں کھودی گئی سرنگوں میں چھپاکر رکھا گیا تھا
اے این ایف نے گوادر میں منشیات کے اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1788 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسمگلر گروہ کے ایک اہم رکن نے منشیات کی بھاری مقدار مختلف جگہوں پر چھپا رکھی تھی، جسے اے این ایف کے عملے نے انتہائی محنت سے مختلف مقامات سے برآمد کرلی، جس کی مجموعی مقدار 1788 کلوگرام ہے۔
برآمدہ شدہ منشیات میں 1740 کلو گرام چرس، 28 کلو گرام آئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں، جو کہ افغانستان کی تیار کردہ ہیں ، اور ان پر افغانستان کی مہریں بھی ثبت ہیں ۔ کچھ منشیات کو لکڑیوں اور پتوں سے بنائی گئی جھونپڑی کے نیچے سے برآمد کیا گیا جب کہ باقی ماندہ منشیات کو پہاڑیوں میں کھودی گئی سرنگوں سے برآمد کیا گیا۔
عملے کی جانب سے منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ برآمدہ منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔