گندم بحران ذخیرہ اندوز متحرک ملز کو فروخت 50 فیصد کم کردی

بیوپاریوں نے گندم مزید مہنگی کرنے کے لیے سپلائی میں مصنوعی کمی بھی کردی


رضوان آصف November 06, 2023
سرکاری گندم اجرا پالیسی کی منظور ی میں تاخیر سے بحران پیدا ہوا ہے، عاصم رضا۔ فوٹو: فائل

نگران کابینہ کی جانب سے سرکاری گندم اجراء پالیسی کی منظوری میں غیر معمولی تاخیر سے پنجاب میں گندم بحران پیدا ہو گیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمت میں 500 روپے فی من تک جبکہ بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا، گندم بیوپاریوں نے گندم مزید مہنگی کرنے کیلئے سپلائی میں مصنوعی کمی کردی ہے جس کے سبب پنجاب میں فلورملز کی یومیہ گندم ضرورت اور دستیابی میں شارٹ فال 50 فیصد تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گندم کا 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ موجود

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ ہماری درخواست پر فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹا تھیلا کی قیمت میں15 روپے کمی کردی ہے اور ہم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آئندہ چند روز میں سرکاری گندم کا اجرائشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر اعلی کے اس بیان کے بعد اوپن مارکیٹ میں نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |