ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرف

سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان


Sports Reporter November 06, 2023
سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان

ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی کرادی گئی ہے۔

سری لنکا کی وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ حکام کو برطرف کردیا۔ وزیر کھیل کی جانب سے سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیاگیاہے جس میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج بھی شامل ہے۔

دو روز پہلے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم صرف سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔

مزید پڑھیں: جناح- گاندھی ٹرافی؛ ذکا اشرف کی بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش

وزیر کھیل نے اپنے پلان سے آئی سی سی حکام کو بھی آگاہ کیاتھا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔

رانا ٹنگا کی سربراہی میں قائم پینل ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحیققات کے ساتھ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کا بھی پلان تیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں