کراچی کا موسم دسمبر میں سرد ہونے کا امکان

آئندہ آنے والے دنوں میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے

فوٹو:فائل

شہر قائد کو موسم دسمبر کے مہینے میں سرد ہونے کا امکان ہے جبکہ نومبر کے وسط سے شہر میں قدرے سرد موسم کا آغاز ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں صبح و رات کے اوقات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔


شہر میں خنکی بڑھنے سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2ڈگری گرگیا۔

اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Load Next Story