ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ

اسرائیلی جاسوسوں کو طالبان حکومت کے تعاون سے گرفتار کیا گیا، ایرانی میڈیا


ویب ڈیسک November 06, 2023
اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:فائل

ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔ اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان واقع پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسرائیلی جاسوسوں کو جلد طالبان حکومت کے حوالے کیا جائیگا۔

متعدد مسلمان ممالک کے برعکس ایران نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اسرائیل ایران کو اپنا بڑا دشمن قرار دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں