ہم اسرائیل سے محبت نہیں کرسکتے نعمان اعجاز شدید تنقید کی زد میں

نعمان اعجاز نے خود کو بےنقاب کردیا ہے

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے مذہب اور نفرت سے متعلق بات کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)






اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اگر آپ کا مذہب آپ سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ آپ کسی سے نفرت کرو تو پھر آپ کو ایک نئے مذہب کی ضرورت ہے"۔

اس پوسٹ میں نعمان اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بارے میں بات کررہے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل فلسطین کا کشیدگی کا ذکر کیا لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شدید تنقید کی۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی کے فلسطین کے حق میں بیان پر والد غصے سے آگ بگولا

صارفین نے نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو اسرائیل سے نفرت کرنے سے جوڑ دیا اور تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اداکار چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اسرائیل سے محبت کریں۔

ایک صارف نے کہا کہ "بطورِ مسلمان ہم اسرائیل سے محبت نہیں کر سکتے"۔




ایک صارف نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ "آپ اسرائیل سے محبت کرتے ہیں؟"



 

مہوش خٹک نامی صارف نے کہا کہ "ان فضول پوسٹس کی وجہ سے مجھے آپ سے شدید نفرت ہوگئی ہے، اب ہمیں آپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے"۔



ارسلان نامی صارف نے کہا کہ "اگر آپ جنگ اور تنازع کے درمیان فرق نہیں جانتے ہیں تو آپ کو مزید پڑھنے اور جاننے کی ضرورت ہے"۔



ایک صارف نے کہا کہ "نعمان اعجاز نے خود کو بےنقاب کردیا ہے"۔



واضح رہے کہ نعمان اعجاز نے ابھی تک اسرائیل فلسطین کشیدگی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیلینا گومز اور جیجی حدید کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، بائیڈن کو خط لکھ دیا

دوسری جانب غزہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اسپتالوں پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔
Load Next Story