غزہ پراسرائیلی حملے امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی

اس سے قبل امریکا 2 طیارہ بردار بحری جہاز بھی خطے میں بھیج چکا ہے


ویب ڈیسک November 06, 2023
امریکی سینٹ کام نے جوہری آبدوز کے حوالے سے بیان جاری کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینڑل کمانڈ(سینٹ کام) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔



بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال میں امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر گزشتہ شب مزید ڈھائی ہزار حملے، ایک ماہ میں تقریباً 10 ہزار شہادتیں

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ پر زمینی ، فضائی اور سمندر سے مسلسل حملے کررہا ہے اور اب تک تقریبا 10 ہزار فلسطینی نے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں