اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کردی۔

سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی۔


یہ بھی پڑھیں: عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی

ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ خدیجہ شاہ نے اپنی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر نو مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔
Load Next Story