کراچی میں موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار

186 موبائل فونز،12 لیپ ٹاپ اور186 ٹیبلٹ برآمد


Staff Reporter November 06, 2023
186 موبائل فونز،12 لیپ ٹاپ اور186 ٹیبلٹ برآمد

ایس آئی یو پولیس نےخفیہ اطلاع پرایم اے جناح روڈ پہلوی ریسٹورنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے وچوری کیئے جانے والے موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے2 کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینے و چوری کیے گئے 186 موبائل فونز،12 لیپ ٹاپ اور186 ٹیبلٹ برآمد کرلیے۔

گزشتہ روزایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پرایم اے جناح روڈ پہلوی ریسٹورنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے و چوری کیئے جانے والے موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان حبیب اللہ ولد غلام محمد اور سلیمان ولد وزیرزادہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چھینے و چوری کیے گئے186 موبائل فونز،12 لیپ ٹاپ اور 186 ٹیبلٹ برآمد کر لیے۔

ایس ایس پی مزید کہا کہ گرفتارملزمان 10 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز گینگ سے رابطہ میں تھےاور گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرمنلز گینگ سے چھینے و چوری کیے جانے والے موبائل فونز نہ صرف سستے داموں میں خریدتے تھے بلکہ ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے موبائل فونزعام شہریوں کو مارکیٹ میں فروخت کردیا کرتے تھے

انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان جدید ڈیوائسز کے ذریعے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا کرتے تھے انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان گزشتہ ایک سال سے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کا کام کر رہے تھے اوراس دوران انھوں نے ان جائزہ دھندے سے لاکھوں روپے کمائے گرفتارملزمان پہلی مرتبہ پکڑے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرنے کے3 سے 5 ہزارروپے لیا کرتے تھے،انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے برآمد موبائل فون کے حیقیقی مالکان کو تلاش کیا جا رہا ہے جہنیں ان کے موبائل فونزواپس کر دیئے جائیں گے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ تاجر تنظیموں نے گرفتارملزمان کی وارداتوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے،گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 9 گروہ متحرک ہیں جن میں5 کے کیسز ایس آئی یومنتقل ہوئے ہیں اورایس آئی یو پولیس نے حال ہی میں ڈیفنس کے بنگلے میں 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا ہے،گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان غیرمقامی ہوتے ہیں جوکہ زیادہ ترگھریلو ملازموں سے ملکروارداتیں کرتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے،زیادہ تربھتہ خورگروہ بیرون ملک ایران،افغانستان اورمسقط سے آپریٹ ہوتے ہیں اوران کے کارندے سہولیات کار واردات انجام دیتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں