پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صارفین کیلئے واٹس اپ سروس کا آغاز

صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے متعلقہ لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔


Staff Reporter November 06, 2023
صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے متعلقہ لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرادی ہے جسکے ذریعے کیپیٹل مارکیٹ کے صارفین کو ان کی انگلیوں پر معلومات فراہم کی جاسکیں گی۔

یہ پیشکش صارفین کو وہ تمام بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں سرمایہ کاری کےاجراء کے ساتھ مالیات سے متعلق بنیادی معلومات جن میں مضامین، بلاگز، مائی پورٹ فولیو ورچوئل ٹریڈنگ ویب ایپ، نالج سینٹر، مارکیٹ رپورٹ، مارکیٹ کا خلاصہ، روزانہ کوٹیشن اور روزانہ کے اعلانات شامل ہیں فراہم کی جائیں گی۔

پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس ایک سادہ اور آسان عمل کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے متعلقہ لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد انہیں اپنے واٹس ایپ میسج باکس پر ایک ''Hi'' پیغام ملے گا جسے انہیں پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس شروع کرنے کے لیے بھیجنا ہوگا۔

پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کے اجراء پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ یہ سروس تمام صارفین کے لیے ہے جو مارکیٹ میں نئے ہوں یا اس سے واقف ہوں، یہ صارفین پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ روزانہ مارکیٹ کی رپورٹس حاصل کرسکیں۔

وہ پی ایس ایکس کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے 100 کورس کے لیے ہم سے رابطہ کرکے سرمایہ کاری کے طریقے سیکھ سکتے ہیں۔ وہ مین بورڈ کے ساتھ جی ای ایم بورڈ کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی کمپنی کی فہرست سازی اور سرمایہ اکٹھا کر سکیں۔

اسی طرح کمپنیاں اس سروس پر دستیاب دیگر کئی قسم کی معلومات کے علاوہ اپنے عملے کے ارکان کے لیے سرمایہ کاروں کے تعلیمی سیشنز کے لیے پی ایس ایکس تک پہنچ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایکس اپنی خدمات اور پیشکشوں کو ڈیجیٹلائز کرنے اور اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ نئی کاوش پی ایس ایکس کی جانب سے پیش کردہ ڈیجیٹل اور آسان سہولیات کے سلسلے میں ایک قابل ذکر کڑی ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کہ کہ یہ سروس صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |