پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت نے افسردہ کردیا
اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی المناک موت نے افسردہ کردیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔
نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی ڈالی ہے جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔
غزہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
اسپتالوں پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔