
میگا تھرلر فلم 'سالار' کی ریلیز کیلئے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی جو پہلے ہی سے کنگ خان کی 'ڈنکی' کیلئے مختص تھی۔
کنگ خان کی دو فلموں 'پٹھان' اور 'جوان' کے بے پناہ کامیابیوں نے 'سالار' میکرز کو تصادم سے بچنے پر مجبور کردیا ہے اور وہ اب شاہ رخ خان سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔
بالی وڈ سپر اسٹار کی نئی فلم 'ڈنکی' کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے کیوں کہ اسے لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں جو بالی وڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔
دوسری طرف پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر 'کے جی ایف' کے ڈائریکٹر پراشانت نیل بنارہے ہیں جب کہ انہی کی فلم 'کے جی ایف 2' کا تصادم بھی شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' سے ہوا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔