ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے لیکن شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کنوینرایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 21, 2014
ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد سے زائد مینیڈیٹ ہے، خالد مقبول صدیقی فوٹو: راشد اجمیری

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے 25 مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف سازشیں ملکی ہوں یا بین الاقوامی ہر حال میں ان کا مقابلہ کریں گے اور قائد کا ساتھ دیں گے اور اسی سلسلے میں 25 مئی کو قائد تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی جسے دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی میں 80 فیصدسے زائد مینیڈیٹ ہے لہٰذا اس کے خلاف آپریشن نہ کیا جائے بلکہ ساتھ لے کر چلا جائے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے لیکن شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم کو مینڈیٹ ہونے کے باوجود دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی نا کام ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں