کیا ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے میتھیوز نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ''ٹائم آؤٹ'' پر قرار دینے پر لنکن کرکٹر نے شکیب الحسن سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کمنٹیٹر این بشپ بتارہے ہیں کہ سری لنکن کرکٹر اینجیلو میتھیوز نے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن سے اپیل کی تھی کہ وہ آؤٹ کا فیصلہ واپس لے لیں تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

بعدازاں آن فیلڈ امپائرز ماریس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ نے شکیب سے پوچھا کہ کیا وہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں لیکن بنگلادیشی کپتان نے ایسا نہیں کیا۔


مزید پڑھیں: اینجلو میتھیوز ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

تنازع اسوقت ہوا جب سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کر دی۔

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ''ٹائم آؤٹ'' پر واپس میدان کے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے۔

Load Next Story