سیالکوٹ کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ غیرت کے نام پر مارا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 07, 2023
(فوٹو: فائل)

سیالکوٹ کے قریب کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور دونوں کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ایک مقتول کی شناخت یعقوب کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولین کی عمریں 25 سال کے قریب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ غیرت کے نام پر مارا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں