کوئٹہ کانگو وائرس سے متاثر دوسرا مریض بھی دم توڑ گیا
مزید دو ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان اسپتال
کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا اور ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل ہی چل بسا۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق مزید دو ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اور شہریوں کی تعداد 46ہوگئی ہے۔
ڈاکٹروں کو علاج کے لیے کراچی بجھوا دیا گیا ہے۔