شیروانی اور زیورات کی خریداری بابراعظم نے خاموشی توڑ دی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کے سلسلے میں خریدی گئی شیروانی اور زیورات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سایا گروپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔
ٹوئٹ میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ غلط معلومات یا پروپیگنڈے کے پھیلاؤ میں حصہ نہ لیں۔
کپتان بابراعظم نے سایا گروپ کی ٹوئٹ کو ایکس پر ری پوسٹ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی اور معروف دکان سے زیورات بھی خریدے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں مشکلات کی شکار پاکستانی ٹیم کے کپتان نے 'شیروانی' خرید لی